لاہور23اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی نے بلوچستان اور گلگٹ۔بلوچستان پر وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے ایک تجویز کو آج تسلیم کیا اور وفاقی حکومت سے اس مسئلے کو اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کو کہا۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی طرف سے ایوان میں رکھی گئی تجویز کو اتفاق رائے سے قبول کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان بلوچستان اور گلگت۔بلوچستان پر مودی کے بیان کی سخت تنقید کرتا ہے اور اسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بتایا۔قرارداد میں کہا گیا ہے حکومت کو یہ مسئلہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورم پر اٹھانا چاہیے۔دنیا کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مودی حکومت کی مداخلت کے بارے میں بتانا چاہئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی خرم واٹٹو نے اسمبلی صدر سے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کو ہندوستان سے تمام رشتے توڑنے کو کہیں۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر محمودراشدنے الزام لگایا کہ مودی کا بیان دوسری قوموں کے معاملات میں عدم برداشت اور مداخلت کی ان کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔یوم آزادی کی تقریر میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بلوچستان اور گلگٹ سمیت پاکستانی مقبوضہ کشمیرکے لوگوں نے ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔